ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات : دوسرے مرحلہ کی 72 سیٹوں پر ووٹنگ شروع ، اجیت جوگی سمیت کئی سینئر لیڈران میدان میں

چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات : دوسرے مرحلہ کی 72 سیٹوں پر ووٹنگ شروع ، اجیت جوگی سمیت کئی سینئر لیڈران میدان میں

Tue, 20 Nov 2018 11:29:41  SO Admin   S.O. News Service

دہلی ۲۰ نومبر (ایس او نیوز) چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلہ میں 72 اسمبلی سیٹوں پر آج ووٹ ڈالےجارہے ہیں  ۔ دوسرے مرحلے میں1079 امیدوار میدان میں ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی نے سبھی 72 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں۔ بی ایس پی 25 سیٹ پر الیکشن لڑ ررہی ہے اور سابق وزیر اعلی اجیت جوگی کی جنتا کانگریس چھتیس گڑھ (جے) 46 سیٹوں پر میدان میں ہے جبکہ کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے 66 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں ۔

دوسرے مرحلے میں جن 72 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی ، ان مین ایک سیٹ برندانوا گڑھ کے دو پولنگ اسٹیشنوں پر صبح 7 بجے سے دو پہر تین بجے ووٹنگ ہوگی ۔ یہ پولنگ اسٹیشن نمبر 76 آمامورا اور 77 موڑ ہیں۔خیال رہے کہ دوسرے مرحلے میں ریاست کے نو وزرا کی قسمت بھی ای وی ایم میں بند ہوجائے گی ۔ ان میں برج موہن اگروال ، راجیش مونت ، امر اگروال ، بھیا لال راجواڑ ، رام سیوک پیکرا ، پننو لال موہلے ، پریم پرکاش پانڈے ، دیال داس بگھیل اور اجے چندر کار انتخابی میدان میں ہیں ۔


Share: